وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کے ساتویں اجلاس کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 17:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کے ساتویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ( ایچ ای ڈی )، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (کالجز)، رجسٹرار یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر، اکیڈمک کونسل کے دیگر معزز اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری دی گئی ، جس میں بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس، بی ایس سائبر سکیورٹی بی ایس ڈیٹا سائنس شامل ہیں۔یہ پروگرامز یونیورسٹی کی جدید ٹیکنالوجیز کے میدان میں خدمات کو مضبوط بنانے اور طلباء کو ڈیجیٹل دنیا کے لیے تیار کرنے کی غرض سے متعارف کرائے جا رہے ہیں جس کی داخلہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اکیڈمک کونسل نے ان نئے پروگراموں کے ساتھ ساتھ درج ذیل موجودہ ڈگری پروگرامز کے لیے داخلے کے معیار میں بھی نرمی کی منظوری دی جس میں بی ایس کیمسٹری بی ایس فزکس بی ایس میتھمیٹکس بی ایس انوائرمینٹل سائنسز بی بی اے (بزنس ایڈمنسٹریشن) شامل ہیں۔

ان پروگراموں میں داخلے کے لیے کم از کم درکار نمبر 45 فیصد کر دیئے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے۔