Live Updates

بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہی: علیمہ خان، نورین نیازی

منگل 1 جولائی 2025 18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے بات صرف ان کے ساتھ ہوگی جن کے پاس طاقت ہے، 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ایک دو کلومیٹر ہمیں پیدل چلاتے ہیں، مریم نواز شاید اس سے خوش ہوتی ہیں، بات ان سے کرنی چاہیے جن کے پاس اختیار ہو، حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ بھی نہیں ہوتے۔

نورین نیازی نے کہا کہ امریکا نے کس سے بات کی ہے، امریکا کو بھی پتہ ہے طاقت کس کے پاس ہے، بانی پی ٹی آئی کو تنہا کر کے یہ سوچتے ہیں عوام کے دلوں سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ گنڈاپور نے کہا تھا وہ سارے ایم پی ایز کو یہاں لے کر آئیں گے، ایم پی ایز یہاں آئیں گے تو دنیا کو پتہ چلے گا کیا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گنڈاپور نے پہلے پیر پھر کہا منگل کو آئیں گے لیکن ابھی تک نہیں آئے، سوات کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، جو ہوا اس پر دل بہت خراب ہوا، بیٹی کے ہمراہ پھنسی تھی تو 30 گھنٹوں بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

نورین نیازی نے کہا کہ حکومت مائنس بانی پی ٹی آئی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کا خوف بڑھتا جارہا ہے، اسی لیے ٹرائل اور ملاقاتیں بند ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں وہ گھر جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات