امیر مقام کی سوات میں تجاوزات کے نام پر قانونی املاک گرانے کی مذمت

کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے، بیان

منگل 1 جولائی 2025 21:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے نام پر آپریشن میں لوگوں کی قانونی املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں امیر مقام نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ٹور ازم کی تباہی کا بحران کھڑا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ہوٹل کی بانڈری وال گرانا سیاسی انتقام اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی دستاویزات، ملکیت، این او سی اور منظور شدہ نقشہ موجود ہے، قانونی چارہ جوئی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔