لیسکو کے ریٹائر ڈملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے جون میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں منگل کو شاندار تقریب منعقد کی گئی،جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں پینشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کئے۔اختتامی کلمات میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمدرمضان بٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لئے محترم ہیں اور ان کی عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد آپ کی کمپنی کیلئے دی گئی خدمات کو سراہنا ہے کیونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ کمپنی کیلئے وقف کیا اور بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر میں آپ کی جانب سے کمپنی کی ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں کا شکر گزار ہوں،آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح عزت کے قابل ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو کے علاوہ ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، ڈپٹی منیجر ایڈمن اسما امین اور ترجمان لیسکو رابعہ قادر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ لیسکو کی 238 ویں پنشن تقریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک ایسا پلیٹ فارم متعارف کروا رہے ہیں جہاں ریٹائرڈ ملازمین نہ صرف اپنی زندگی کا سفر اور تجربات بیان کر سکیں گے بلکہ ایک دوسرے سے سیکھنے کا خوبصورت سلسلہ بھی شروع ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :