شیفالی جریوالا کی اچانک موت پر دل ٹوٹ گیا، اسما عباس

منگل 1 جولائی 2025 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)) سینئر اداکارہ اسما عباس نے ایک ویڈیو پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 42 سالہ شیفالی جریوالا کا صحت مند حالت میں یوں اچانک دنیا سے رخصت ہو جانا دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے 12 جون کو بھارت کے شہر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ ایسا تھا جس نے انہیں بے حد غمزدہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناگہانی آفت تھی، جس نے دل کو بہت دکھ دیا، جانیں کہیں بھی جائیں، چاہے یہاں یا وہاں، افسوس تو ضرور ہوتا ہے۔اسما عباس کے مطابق، اسی وجہ سے انہیں ہوائی جہاز میں سفر کرنے سے شدید خوف محسوس ہوتا ہے، کیونکہ ایسے حادثات خاندانوں پر جو قیامت ڈھاتے ہیں انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں دریائے سوات میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سیلابی ریلے نے 18 افراد کو بہا لیا، ان میں سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، تین افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جب کہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔اسما عباس نے اس واقعے پر بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، سیاح گھنٹوں مدد کے منتظر رہے لیکن ان کی مدد کے لیے کچھ نہیں کیا گیا، جو کہ انتظامیہ کی سنگین کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ملک میں ترقی یافتہ ممالک جیسے ریسکیو انتظامات کیوں نہیں کیے جاتی وہاں ریسکیو سسٹم انتہائی مثر ہوتا ہے، جب کہ ہمارے ہاں صورتحال بہت خراب ہے۔متاثرہ خاندان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے اتنے لوگ اس طرح اچانک دنیا سے رخصت ہو گئے، تو ان پر نہ جانے کیا گزر رہی ہوگی۔اسی ویڈیو میں انہوں نے بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جریوالا کے انتقال پر بھی بات کی، جو 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے، دنیا میں جہاں بھی ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے، دل کو بہت دکھ پہنچتا ہے، وہ بالکل صحت مند تھیں، لیکن صرف ایک گھنٹے کے اندر اپنے پیاروں کے سامنے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔اسما عباس کے مطابق، سننے میں آیا ہے کہ وہ کم عمر نظر آنے کے لیے ایک مخصوص علاج کروا رہی تھیں، جس نے ان کی صحت کو متاثر کیا اور یہی ان کے اچانک دل کا دورہ پڑنے کی ممکنہ وجہ بنی۔اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر سب کو کم عمر نظر آنے کا شوق کیوں ہی بڑھاپے میں کیا برائی ہی لوگ بوڑھے کیوں نہیں ہونا چاہتی یہ تو ایک قدرتی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ شیفالی جریوالا کا یوں اچانک چلے جانا یقینی طور پر ان کے اہلِ خانہ کے لیے نہایت تکلیف دہ وقت ہوگا۔