نظامپور ،محنت کش رکشہ لوڈر ڈرائیور کو نشہ آور مشروب پلا کر نقدی ،لوڈر رکشہ ،قیمتی موبائل چھین کر فرار

منگل 1 جولائی 2025 23:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)نظامپور میں محنت کش رکشہ لوڈر ڈرائیور کو سامان لے جانے کے بہانے بلا کر ان کو نشہ آور مشروب پلا کر ان سے نقدی ،لوڈر رکشہ اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسد خان ولد خانزادہ ساکن نمل نظامپور نوشہرہ نے بتایا کہ مجھے کسی نے موبائل فون پر کال کرکے کہا کہ کچھ سامان ہے وہ لے جانا ہے جب میں نے اپنی لوڈر رکشہ میں سامان تھانہ نظامپور سے چند فرلانگ کے فاصلے پر واقع علاقے میں چھوڑ دیا تو وہاں پر موجود چند افراد نے مجھے نشہ آور مشروب پلا کر مجھے بے ہوش کردیا اور مجھ سے میرا لوڈر رکشہ ،دس ہزار روپے کی نقدی اور ایک قیمتی موبائل فون چھین کر مجھے بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔