9 مئی کے چارمقدمات کی سماعت (کل ) تک ملتوی

منگل 1 جولائی 2025 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور دوسرے تین تشدد کے مقدمات کی سماعت کل ( بدھ) تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے چاروں مقدمات کی سماعت جیل میں کی ۔ 7گواہوں نے ملزموں کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرائیں۔عدالت نے مجموعی طور پر 198گواہوں کے ریکارڈ کر لئے ہیں۔ عدالت نے سماعت آج بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔