نیپرا کی ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی دائر درخواست پر عوامی سماعت مکمل

منگل 1 جولائی 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کونیپرا علامیہ کے مطابق عوامی سماعت میں وزارت توانائی کے نمائندوں ، سی پی پی اے جی کے عہدیداران، بزنس کمیونٹی، صحافی حضرات ، صنعتی و گھریلو صارفین نے بھر پور شرکت کی۔ نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی،اتھارٹی نے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا۔اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔