راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،13 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،منشیات ،و مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد

منگل 1 جولائی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کلرسیداں ،صادق آباد اور نصیرآباد پولیس نے تین ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 7 کلو سے زائد چرس برآمدکی۔

(جاری ہے)

وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کے مقدمات میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 6 ہزار روپے برآمد ہوئی،راولپنڈی کےتھانہ سٹی،صدرواہ،مندرہ،جاتلی،دھمیال اورکلرسیداں کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و روند برآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :