راولپنڈی کی عدالتوں میں منشیات کے مقدمات میں نامزد تین مجرمان کو نو، نو سال قید کی سزا

منگل 1 جولائی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) راولپنڈی کی عدالتوں نے منشیات کے تین الگ الگ مقدمات میں نامزد مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر نو، نو سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ضلعی عدالتوں نے فیصلے سناتے ہوئے مجرم ثناء اللہ کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم سے 1 کلو 730 گرام چرس برآمد ہونے پر مندرہ پولیس نے ستمبر 2024 میں گرفتار کیا تھا،مجرم سلیم خان کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے مئی 2024 میں گرفتار کیا تھا، مجرم بلال کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1کلو 600 گرام چرس برآمد ہونے پر صدر واہ پولیس نے جنوری 2024 میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :