بھکر پولیس کی کارروائی، غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

منگل 1 جولائی 2025 20:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) بھکر پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی منکیرہ ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ منکیرہ ملک محمد بخش سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تلاشی کے دوران ملزم تنویر احمد سے اسلحہ غیرقانونی پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ۔ایک اور کارروائی میں آئی ٹی ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے چوری کا اشتہاری ملزم اختر عباس ولد اللہ وسایا کوگرفتار کر لیا جس کو قانون کی گرفت میں لا کر تفتیش شروع کر دی اوربھکر پولیس کا جرائم پیشہ کے خاتمےکے لیےدن رات کارروائیاں جاری ہیں۔