ہری پور،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 1 جولائی 2025 20:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہری پور نے سروس ڈیلیوری سنٹر کا دورہ کر کے سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر فرحان خان نے منگل کوسروس ڈیلیوری سنٹر کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے سہولت مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ،کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور اُنھیں حل کرنے کے احکامات دئیے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عاصم عباسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب اور ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن بھی ہمراہ موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں شہریوں کو بہترین اور بروقت خدمات کی فراہمی پر زور دیا اور کہا کہ عوام کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :