ٴْنصیر آباد، ہیڈ کانسٹیبل غازی خان ڈومکی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 1 جولائی 2025 21:00

) ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن) نصیرآباد پولیس کے فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل غازی خان ڈومکی اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے اعزاز کے ساتھ ریٹائر ہو گئے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل کے اعزاز میں پولیس تھانہ سٹی میں ایک سادہ مگر پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کے احکامات کے مطابق محکمہ پولیس نصیرآباد کے فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل غازی خان ڈومکی اپنی مدت ملازمت بخوبی مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے اے ایس پی / ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد طیب اقبال کی زیر نگرانی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی میں سادہ پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی سب انسپکٹر محمد عمر اعوان، سی آئی اے انچارج نصیرآباد انسپکٹر طالب حسین لاشاری، سب انسپکٹر جان محمد اعوان، سب انسپکٹر محمد مراد بھنگر، اے ایس آئی رسول بخش بگٹی، ہیڈ محرر سٹی ولی محمد رند سمیت دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی تقریب کے دوران شرکا نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل غازی خان ڈومکی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی پولیس سروس کے دوران ایمانداری، دیانتداری اور فرض شناسی سے انجام دی گئی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اے ایس پی / ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد طیب اقبال نے کہا کہ غازی خان ڈومکی جیسے محنتی اور مخلص افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :