-آئی جی بلوچستان پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل نیوزکا سختی سے نوٹس لیکرذمہ دارپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لے لیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 21:00

3لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)آئی جی بلوچستان پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل نیوزکا سختی سے نوٹس لیکرذمہ دارپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لے لیا گیاڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قلات رینج بمقام خضدار نے اقلیتی نوجوان کو ہراساں کرنے اوردھمکیاں دینے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایس ایس پی لسبیلہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایس ایس پی لسبیلہ نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی قلات رینج کی ہدایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں رضوان اور امان اللہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہیعوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے امید ظاہر کی گء ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس میں احتساب کا عمل اسی طرح مثر رکھا جائے گا۔