ع*9 مئی: فواد چوہدری نقول کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا

دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواستیں خارج کر دیں جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں فیصلہ سنایا گیا

منگل 1 جولائی 2025 21:00

Oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر فواد چوہدری کیخلاف نو مئی کے کیسز فواد چوہدری کی چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواستیں خارج کر دیں جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو نو مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا پراسیکیوشن نے چالان سمیت دیگر اہم دستاویزات اے ٹی سی میں جمع کرا دیئے ماتحت عدالت چالان سمیت دیگر اہم دستاویزات کی نقول فراہم نہیں کر رہی عدالت سے استدعا ہے کہ نو مئی کیسز کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔