بلاول شہباز اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،عوامی تحریک

منگل 1 جولائی 2025 21:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈوکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلاول شہباز اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8.5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10.5 روپے کا اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عوامی تحریک رہنماں نے سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے ڈاکوں کے سامنے بے بس سندھ پولیس، سندھ کے پرامن شہریوں پر وحشیانہ تشدد بند کرے۔ سندھ پولیس وڈیروں اور جاگیرداروں کی غنڈہ فورس بن چکی ہے، ملازمین پر تشدد کا حکم دینے والے افسران کو فوری طور پر برطرف کر کے گرفتار کیا جائے، تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ سمیت احتجاج کرنے والے ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں، حکومت ہر ماہ مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے، اس کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں ضروری اضافہ نہیں کیا جا رہا۔