سعودی وزیرخارجہ کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا مکتوب موصول

بدھ 2 جولائی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق مکتوب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات، تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور سپورٹ کے طریقوں سے متعلق ہے۔سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی سے منگل کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔