ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

بدھ 2 جولائی 2025 11:58

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب نہیں کیں۔ ایران نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایران نے بعد میں مائنز جہازوں سے آف لوڈ کی یا نہیں۔امریکی حکام کے مطابق انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کی تھی۔