Live Updates

برطانوی لا فرمز کا پارلیمنٹ سے اسرائیل کو ایف ۔ 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمد روکنے کا مطالبہ

بدھ 2 جولائی 2025 14:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) برطانوی لا ءفرمز نے برطانوی پارلیمنٹ سے اسرائیل کوامریکی ساختہ ایف ۔ 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایف ۔ 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی برآمد کو چیلنج کرنے والی دو لا فرمز نے اپنے کیس پر لندن کی عدالت کے حالیہ فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک اور الحق نامی لا فرمز کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں،اب یہ برطانیہ کی پارلیمنٹ پر منحصر ہے کہ وہ عمل کرے کیونکہ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اسرائیل کو ایف ۔35 کے پرزوں کی برآمد روکنا عدالت کا نہیں برطانوی پارلیمنٹ کاکام ہے اور پارلیمنٹ ہی اس بات کا جائزہ لے کہ آیا کہ ایف۔

(جاری ہے)

35۔کے پرزوں کی اسرائیل کو فراہمی کا حکومتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی ذمہ داریوں کے مطابق ہے یا نہیں کیونکہ اسرائیل ان طیاروں کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے استعمال کر رہا ہے ۔گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ برطانیہ کو اسرائیل کو ایف ۔35 کے پرزوں کی فراہمی کے ذریعے مسلح کرنے کی اجازت دیتا ہے اور مایوس کن ہے تاہم، ہماری ٹیمیں اس بات پر غور کر رہی ہیں کہ آیا اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے نسل کشی اور مظالم کے جرائم کو روکنے کے لئے بین الاقوامی قانون کے تحت برطانیہ کی حکومت کی ذمہ داری پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔\932
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات