مون سون سیزن ،سرگودہا شہر کو 14 سیکٹرز میں تقسیم کر دیاگیا

انتظامی افسران کوصفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کا حکم دے دیا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 14:44

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)مون سون سیزن میں نکاسی آب کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سرگودہا شہر کو 14 سیکٹرز میں تقسیم کرکے انتظامی افسران کو صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی کا حکم دے دیا گیا جو نشیبی علاقوں کی نشاندہی اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔اس حوالہ سے سیکٹرز افسران کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ علاقوں کا باقاعدگی سے دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کے تصویری شواہد کی رپورٹ پیش کریں۔

اس حوالہ سے بتایا گیا کہ شہر میں زون ون کے نگران ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) کو علاقہ بلاک 2، رفیع پارک،چک 46 شمالی،نیو سٹیلائٹ ٹان، غنی پارک، منظور کالونی، کینال پارک،ماڈل ٹان،زون ٹو کے نگران ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) کو علاقہ نیو سٹیلائٹ ٹان بلاک W، X، Y،فضل ٹان،احسان ٹان، زون تھری کے نگران اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کو علاقہ جناح کالونی، شمشیر ٹان، چونا بھٹیاں، بشیر کالونی، یوسف پارک، عدیل پارک، شوکت پارک، عمران ٹان اور GBS چوک،زون فور کے نگران ڈپٹی ڈائریکٹر گورنمنٹ کو علاقہ ملت آباد، گلوالہ کالونی، دین کالونی، محبوب کالونی، شبیری کالونی اور مسلم ٹان،زون 5 کے نگران ڈائریکٹر (لوکل گورنمنٹ) کو علاقہ مجاہد کالونی، گلشن جمال، زبیدہ رضا ٹان، رحمن پورہ، صدیقی آباد،منور کالونی،زون 06 کے نگران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کو علاقہ اسلام پورہ، کچہری بازار، لکڑ منڈی،کوٹ فرید، نذیر کالونی، عید گاہ اور دیگر ملحقہ آبادی،زون07 کے نگران ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کو علاقہ اقبال کالونی، Z بلاک اور بلاک 12 تا بلاک 34، زون 08 کے نگران تحصیلدار سرگودہا کو علاقہ بلاک 25 تا بلاک 35، اربن ایریا،واٹر سپلائی روڈ،زون 09 کے نگرانی سیکرٹری ڈی آر ٹی کو علاقہ اقبال کالونی، حسین آباد، فیصل ٹان، مدینہ کالونی، سراج پارک، گلشنِ حیات کالونی اور دیگر آبادی،زون 10 کے نگران ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) پی ایچ اے کو علاقہ عزیز بھٹی ٹان، اتفاق کالونی،بخشی کالونی، باغ عمر و ملحقہ آبادی،زون 11 کے نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو علاقہ فاطمہ جناح روڈ، مسلم بازار، گلبرگ پارک، بلاک 19 تا 23،عید گاہ روڈ، زون 12 کے نگران اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) اولڈ سول لائن، جعفریہ کالونی، کچری ایریا، جیل روڈ، ٹوانہ پارک اعوان کالونی، زون 13 کے نگران اسسٹنٹ کمشنر (HR & Coord) کو علاقہ بابو محلہ، سلیمان پورہ، بستی نوری گیٹ، اسلام آباد ٹان اور زون 14 کے نگران اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کو علاقہ فیکٹری ایریا، کارپوریشن ٹان، سلانوالی روڈ، رشید کالونی، بسم اللہ پارک، پکا ڈیرہ، ماڈل پارک، اسلام پورہ، آسی کالونی اور امیر کالونی سونپ دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جو صفائی اور نکاسی آب کی بروقت شکایات کا ازالہ کریں گے۔