چھ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او بھکر

بدھ 2 جولائی 2025 15:16

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر 6محرم الحرام کے حوالے سے بھکر سٹی میں مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق سٹی بھکر میں 6 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی ہدایت پر جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا موثر نظام رائج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس کی نگرانی کے لیے 400 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران تعینات کیے گئے، جن میں ایلیٹ فورس، QRF، لیڈیز پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکار شامل ہیں۔ جلوس کے راستے کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ بھی ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ڈی پی او بھکر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس الرٹ ہے اور محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔