ٹرشری کیئرہسپتالوں کو9485ائیر کنڈیشنرز تقسیم کردئیے گئے ہیں‘خواجہ سلمان رفیق

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنا اولین ترجیح ہے‘ صوبائی وزیر صحت

بدھ 2 جولائی 2025 16:07

ٹرشری کیئرہسپتالوں کو9485ائیر کنڈیشنرز تقسیم کردئیے گئے ہیں‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے ٹرشری کیئرہسپتالوں کو9485ائیر کنڈیشنرز تقسیم کردئیے گئے ہیں۔یہ ایئرکنڈیشنرز ٹرشری کئیرہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی اور ہسپتالوں کی ورکنگ میں بہتری لانے کیلئے تقسیم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں نئے ایئر کنڈیشنرز کی فراہمی پر کوئی توجہ نہ دی۔ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں نئے ایئر کنڈیشنرز کی مزید سپلائی بھی بھیج رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکرنا اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔