پنجاب یونیورسٹی پروفیسرز کی مستقلی کی درخواست پر وائس چانسلر کو نوٹس جاری

بدھ 2 جولائی 2025 16:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کی مستقلی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی بدھ کو سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے خلاف دائر توہین عدالت کیس بھی یکجا کردیا ۔درخواست گزار پروفیسر اشفاق کے وکیل محسن ممتاز نے دلائل دئیے ۔ عدالتی احکامات کے باوجودیونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرز کو مستقل نہیں کیاجارہا ۔عدالت پروفیسرزکو مستقل کرنے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرائے ۔