ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد

بدھ 2 جولائی 2025 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ہیڈکوارٹرز ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔ بدھ کو منعقدہ کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علماء کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں محرم الحرام کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے محرم الحرام میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم رکھنے کیلئے تمام شرکاء کا کلیدی کردار ہے۔ اس موقع پرعالم دین قاری عبید اللہ نے کہا کہ ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور انکے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔