کوہستان اپر، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر کا رورل ہیلتھ سینٹر داسو کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

بدھ 2 جولائی 2025 16:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان اپر کی نگرانی میں پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالمجید نے رورل ہیلتھ سینٹر داسو کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں اور یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دورے کا بنیادی مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور ان شعبہ جات کی نشاندہی کرنا تھا جن میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :