وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی باجوڑ دھماکے کی مذمت

بدھ 2 جولائی 2025 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے باجوڑ میں پھاٹک میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق انجینئر امیر مقام نے دھماکے کے نتیجے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، تحصیلدار سمیت دیگر اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انجینئر امیر مقام نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انجینئر امیر مقام نےدھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔