چین کا بلیک آئوٹ بم،دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا نیا ہتھیار سامنے آگیا

سی سی ٹی وی نے اس ہتھیار کو دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کا موثر ذریعہ قرار دیا ہے،رپورٹ

بدھ 2 جولائی 2025 18:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)چین نے ایسا جدید ہتھیار متعارف کروا دیا ہے جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو بلیک آئوٹ بم بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنز اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے مطابق، یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے سب میونیشنز خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ پیدا کرکے پورے نظام کو معطل کر سکتے ہیں۔سی سی ٹی وی نے اس ہتھیار کو دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کا مثر ذریعہ قرار دیا ہے، جو تقریبا 10 ہزار مربع میٹر کے علاقے کو متاثر کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :