صدر دفتر کو واشنگٹن میں کسی اور جگہ منتقل کرنے کا ارادہ ہے، ایف بی آئی

بدھ 2 جولائی 2025 18:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز کو پانچ عشروں پرانے موجودہ مقام سے کئی بلاکس کے فاصلے پر منتقل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیورو اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ رونالڈ ریگن بلڈنگ کمپلیکس کو نئے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کئی سالوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت ہے جہاں قانون نافذ کرنے والی ملک کی سب سے بڑی وفاقی ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہونا چاہیے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ اس طرح کا اقدام کب ممکن ہے یا اس مقصد کے لیے کس قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ ایف بی آئی کے نووارد ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بیورو کی ایک ڈرامائی تنظیمِ نو سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں واشنگٹن سے ملازمین کی بڑی تعداد کی الاباما منتقلی بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس اعلان کو ایف بی آئی کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :