افغانستان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے

کابل میں مبینہ طور پر فضائی حملے کیے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:47

افغانستان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) افغانستان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، کابل میں مبینہ طور پر فضائی حملے کیے جانے کی اطلاعات۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے افغان حکومت کا ابتدائی بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے مطابق افغان دارالحکومت کابل پر مبینہ فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکومت یا کسی بھی دوسرے فریق کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔