وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:18

وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما  ماریا کورینا مچاڈو   نے  امن کا نوبل ..
اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو نے 2025 کا نوبل امن انعام جیت لیا۔ رائٹرر کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ تقریب میں وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو 2025 کا نوبل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

نوبل اکمیٹی کے مطابق امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا،ماریاکورینا مچاڈو کو امن کا نوبل انعام وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے کوششوں اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیا گیا۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کا نوبل انعام اپنے نام کرنے میں ناکام رہے۔رواں سال نوبل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔