ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،امریکی جج نے شکاگو میں فوجی تعیناتی روک دی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 15:22

ٹرمپ کو بڑا جھٹکا،امریکی جج نے شکاگو میں فوجی تعیناتی روک دی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا، کیونکہ وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شکاگو میں بغاوت یا سیکیورٹی خطرے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں شکاگو میں بڑھتے جرائم اور احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم عدالت نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔

فیصلے میں جج نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شکاگو میں ایسی کوئی صورتحال ظاہر نہیں کی جو فوجی تعیناتی کو جائز ٹھہراتی ہو۔واضح رہے کہ چند روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ ریاست شکاگو کے میئر اور گورنر کو جیل بھیج دینا چاہیے، کیونکہ وہ وفاقی امیگریشن افسران اور عوام کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔