ڈیرہ بگٹی ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات بروقت اور مؤثر انداز میں فراہم کی جائیںگی ، نہا ل دین بگٹی

بدھ 2 جولائی 2025 19:39

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی ٹاؤن نہال دین بگٹی نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ڈیرہ بگٹی ٹاؤن کے عوام کو بنیادی سہولیات بروقت اور مؤثر انداز میں فراہم کی جائیں۔میونسپل عملہ روزانہ کی بنیاد پر گلی کوچوں میں صفائی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہری صاف اور صحت مند ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

(جاری ہے)

جہاں کہیں بھی شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوتا ہے، ہم فوری طور پر گھر گھر پانی پہنچانے کا بندوبست کرتے ہیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔ عید کے ایام میں خاص طور پر اوجڑی اور دیگر گندگی کو بروقت اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں عوام کا خادم ہوں، نوکر ہوں، اور جب بھی ڈیرہ بگٹی کے کسی علاقے میں صفائی یا پانی کی ضرورت ہو، تو میں اور میری ٹیم خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا فرض بھی ہے اور اعزاز بھی ہے انشاء اللہ، عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت جاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :