اقدار اعلیٰ صرف اللہ کیلئے ہے ،وہی عالمی اور سپر طاقت ہے ،علامہ صادق عباس

بدھ 2 جولائی 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہاکہ انسان زمین پر اللہ کے رحم و کرم کی بنیاد پر رہ رہا ہے زندگی اور اس سے متعلق جو بھی نعمتیں ہیں سب خالق نے ہی عطاء کی ۔خدا کا احسان ہے جس کا انسان کو شکر گزار ہونا چاہیئے اور یاد رکھنا چاہیئے کہ اپنی حد سے تجاویز کرنے والے فرعون کے انجام دے ڈرے کیونکہ اقتدار اعلیٰ صرف اللہ کیلئے ہے وہی واحد عالمی اور سپر طاقت ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام کی تعلیمات اور ملوکیت کی فکر میں یہی فرق ہے کہ ملوکیت انسان برائے انسان کی حکمرانی چاہتی ہے جبکہ اسلام کے نزدیک اقتدار ذات الہی کا ہے امام حسین ؑ نے کربلا کے میدان میں اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کر کے مسلمانوں کو اس فلسفے کا خلاصہ دیا اور یہ شعور انسان کو دیا کہ جب اللہ نے ہمیں آزاد پیدا کیا تو لوگوں کی غلامی کیوں کرے،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی بندگی ہی انسان کو غلامی سے نجات دلا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :