
بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلی سندھ
جمعرات 11 ستمبر 2025 17:53

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا موثر جواب پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے یکجہتی سے دیا اور یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر بمباری کرنے والا اسرائیل مسلم دنیا کی یکجہتی کے باعث ضرور ناکام ہوگا۔ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سمیت کئی علاقے متاثر ہیں، اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کچے کے علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فوری ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر امداد کے حصول کے لیے فلیش اپیل بھی کی جائے گی۔کراچی میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک سامنے آ گئے ہیں جو بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ ایسے عناصر لسانی اور سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور عوامی نمائندے بارش اور سیلاب کے دوران سڑکوں پر موجود رہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ مراد علی شاہ نے تسلیم کیا کہ بعض کوتاہیاں ضرور سامنے آئیں مگر ان پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پانی سے متعلق ہر ایسے منصوبے کی حمایت کرے گی جو غیر متنازع ہو اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سےتحریک تخفظ حقوق چترال کی وفدکی ملاقات
-
سپریم کورٹ 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر
-
تمام وکلا ء کو 14 ستمبر تک کیوسہولت رجسٹریشن لازمی مکمل کرنا ہوگی‘پنجاب بارکونسل
-
اینکر مرید عباس قتل کیس :عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت دیدی
-
عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دگیر کے خلاف فردجرم کی کارروائی موخر کردی
-
الیکشن کمیشن کا کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے وارڈ نمبر 8 میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
-
صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں انتہائی ضروری ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عظمی بخاری
-
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان کے سیلابی علاقوں سے3628 افرادکو ریسکیو کیا گیا،ڈاکٹررضوان نصیر
-
فیصل آباد،منشیات کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران مشتعل شخص نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل ، ایک کو زخمی کر دیا
-
مریم اورنگزیب کا جلالپور پیروالہ میں دوسرے روز بھی قیام، سیلاب متاثرین کیلئے بحالی پیکج اور ریسکیو اقدامات کا اعلان
-
میئر کراچی کا شہر میں بارش سے تباہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.