ومبلڈن نے 148 سال پرانی روایت ختم کر دی

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)معروف ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں اب مکمل طور پر الیکٹرانک لائن کالنگ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ومبلڈن نے اپنی 148 سالہ پرانی روایت کو بدل کر لائن ججز کو مکمل طور پر ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام پر ومبلڈن کی سی ای او سیلی بولٹن نے کہا کہ مجھے اس روایت کو ختم ہوتا دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے لیکن دنیا بھر میں ٹینس کے دیگر مقابلوں میں الیکٹرانک سسٹم پہلے ہی استعمال ہو رہے ہیں اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ اس تبدیلی کو قبول کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :