پشاور زلمی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز

پشاور زلمی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہائی لائٹس ریکارڈ ایک بلین سے زیادہ رہی

جمعرات 3 جولائی 2025 22:12

پشاور زلمی ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) میڈیا ، برانڈ ویلیو اور فینز پریزنس کے حوالے سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی ایچ بی ایل پی ایس ایل دس میں بھی سب سے مقبول فرنچائز ثابت ہوئی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل دس کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور زلمی کے دس میچز کو لائیو اسٹریمنگ ہائی لائٹس میں سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق پشاور زلمی کے دس میچز کو ایک ارب سے زیادہ بار دیکھا گیا جو ایچ بی ایل پی ایس ایل دس کی مجموعی لائیواسٹریمنگ ویور شپ کا پینتیس فیصد حصہ ہے ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے پرجوش فین ہیں ، پی ایس ایل ماضی میں شارجہ دبئی میں منعقد ہوا یا زلمی کے میچز کراچی لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں یا پھر لائیو اسٹریمنگ، زلمی فینز نے ہر جگہ پشاور زلمی کو دل کھول کر سپورٹ کیا جس پر فینز کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ’’ڈیرا منانہ زلمی فینز‘‘۔اس سے قبل گزشتہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزنز میں پشاور زلمی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے نمبرون فرنچائز رہی ہے ۔