آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنی مشہور ’بیگی گرین‘ کیپ کھو دی

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنی مشہور ’بیگی گرین‘ کیپ کھو دی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز کی کیپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے صرف 24 گھنٹے قبل برج ٹاؤن میں گم ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا کہ آسٹریلوی کپتان سیریز کے آغاز سے قبل کیریبین کپتان روسٹن چیس کے ساتھ ٹرافی فوٹو شوٹ کے دوران ایک نئی کیپ پہنے دیکھا گیا تاہم جب میچ شروع ہوا تو وہ اپنی پرانی کیپ پہنے نظر آئے جو انہیں 2011ء میں ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز نے بعد میں خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ میچ سے ایک دن پہلے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے اٴْنہوں نے جو کیپ پہنی ہوئی تھی وہ گم ہو گئی ہے۔رپوٹ میں بتایا کہ آسٹریلوی کپتان کی کھوئی ہوئی کیپ ابھی تک اٴْنہیں واپس نہیں ملی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی آسٹریلوی کھلاڑی کی’بیگی گرین‘ کھوئی ہو بلکہ گزشتہ سال سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کیپ کھو گئی تھی اور بعد میں ان کے اپنے سامان میں سے ہی واپس مل گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :