دیوارِ چین اور شاہی قلعہ میں گانا شوٹ، سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاکستانی نژاد آسٹریلوی معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا گانا ’’مل بیٹھے‘‘نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا ہے بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق نوید جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں، اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔

ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نغمہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت کوشش ہے جو نا صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہے بلکہ اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔