vوائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میںکل مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

پ* لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 13 دن آرام کے بعد 4 جولائی کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ یارکشائر اور ووسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان ہیڈنگلے لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں سمرسیٹ اور گلیمورگن کی ٹیمیں کوپر ایسوسی ایٹس کانٹی گرانڈ، ٹاونٹن میں آمنے سامنے ہوں گی،تیسرا میچ نارتھمپٹن شائر اور لنکاشائر کی ٹیموں کے درمیان کائونٹی گرائونڈ،نارتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،چوتھے میچ میں لیسٹر شائر اور واروکشائر کی ٹیمیں گریس روڈ ،لیسٹر کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی،پانچویں میچ میں کینٹ اور سسیکس کی ٹیمیں سینٹ لارنس گرانڈ، کینٹربری کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ، چھٹا میچ ڈرہم اور نوٹنگھم شائر کی ٹیموں کے درمیان ریور سائیڈ گرانڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ 4جولائی کا ساتواں اور آخری میچ ایسیکس اور گلوسٹر شائرکی ٹیموں کے درمیان کانٹی گرانڈ، چیلمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :