Live Updates

محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے

جمعرات 3 جولائی 2025 22:12

محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کرکٹ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78واں اجلاس ہوا جس میں مالی برس 26-2025کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18ارب 30کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔اجلاس میں مالی سال 25-2024کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی، ممبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کرائی۔بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس،سجاد علی کھوکھر،ظفر اللہ، طارق سرور، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر،ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعیہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی۔اس کے علاوہ انوار غنی، مصطفے رمدے، دانیال گیلانی، انوار احمد خان، ڈاکٹر شفیع الرحمن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات