کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے حکومت کو بھجوا دیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپی14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپی16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے یکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی ۔اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیے بجلی کازیادہ سیزیادہ ٹیرف48.84 سیکم ہوکر47.69 روپیہوجائیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک سی100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپیہوجائیگا جب کہ 01 1سی200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سی13.01 روپے ہوجائے گا۔علاوہ ازیں ایک سی100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سی22.44روپے ہوجائیگا جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپے کمی سی28.91 روپے ہوجائیگا۔اسی طرح ماہانہ201سی300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپیکمی سی33.10 روپے ہوجائیگا۔

ماہانہ301 سی400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سی37.99روپے ہوجائیگا اور ماہانہ401 سی500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپے کمی سی40.22روپے ہوجائیگا۔نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سی600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سی41.62روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ601 سی700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپے کمی سی42.76 روپے ہوجائیگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپیکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیی3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ ماہانہ51سی100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہیگا۔

متعلقہ عنوان :