گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 12سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) شادباغ رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 12سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

بچے کو شدید زخمی حالت میں میاں منشی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :