آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس آمد

قانونی و عدالتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ پر اتفاق

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن کے ہمراہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس پہنچنے پر ڈائریکٹر ایڈمن و ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد ارشد علی فاروقی نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ سے ملاقات کی۔

پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین قانونی و عدالتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ پر اتفاق رائے کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں در پیش چیلنجز پر دونوں محکموں کا کیسز کے فالو اپ پر خصوصی فوکس ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل پولیس آفس اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے درمیان براہ راست اور موثر کوارڈینیشن موجود ہے۔

کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اور پراسیکیویش سمیت تمام اکائیوں کا اہم اور مساوی کردار ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ کہا کہ تمام اضلاع میں ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے درمیان بہترین کوارڈینیشن موجود ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ زیر تفتیش کیسز میں تاخیر کی موجب خامیوں کو مشترکہ کوششوں سے دور کیا گیا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں زیر تفتیش کیسز کے چالان پر مل کر کام کر رہی ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو یادگاری سووینئر اور کتب کا تحفہ پیش کیا.

متعلقہ عنوان :