آئی جی پنجاب دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ روپے کی رقم جاری

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 26 لاکھ روپے کی رقم جاری کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل بو محمد قادری کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

زخمی کانسٹیبل محمد توقیر کو طبی اخراجات کیلئے 07 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔زخمی کارپورل غضنفر عباس کو میڈیکل اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی ریٹائرڈ سب انسپکٹر سعئی محمد کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔