آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری

26 جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی‘ ترجمان پنجاب پولیس

بدھ 2 جولائی 2025 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں 26 جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن احمد نوید ملک موجود تھے۔ قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 26 جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجاز ملہی نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے کلرکوں کو مبارک باد دی اور مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ترقی پانیوالوں میں طاہر جمیل، محمد علی خان، سرفراز احمد، محمد شہزاد، حماد حسن، محمد افضال، زین محمود، فردوس خالق، سجاد حسین، حامد حسین، عمران شفیق، ندیم احمد، عمران جمیل، ناصر وحید، حق نواز، شفیعہ حفیظ، محمد شاہد نذیر، محسن اقبال، محمد مختار، اظہر الزمان، فرہین مختار، وارث علی، صباحت اسلم، محمد عمران اور عبدالکلیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :