نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی ملکی صورتحال اور اس کی درآمد کا جائزہ لیا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو چینی کی ملکی صورتحال اور اس کی درآمد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹریز صنعت و خوراک کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے پرائیویٹ سیکٹر کو پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی تاکہ مقامی مارکیٹ میں مناسب سپلائی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ نائب وزیراعظم نے بروقت درآمدات کی اہمیت پر زور دیا اور تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کے فیصلے پر فوری اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔