راولپنڈی،12سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا،جرمانہ بھی عائد

بدھ 2 جولائی 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 12سالہ لڑکے سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں 12 سالہ لڑکے سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ جون 2024ء میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔مجرم ایک دکان میں سیکیورٹی گارڈ تھا، جس پر کباڑ اکٹھا کرنے کے بہانے لڑکے سے زیادتی کا الزام تھا۔عدالت نے مجرم عبد المتین کو عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :