
حکومت شہروں کی پانی و بجلی بند کرکے جتنا بھی فورس بڑھائیں امن قائم نہیں ہو سکتا،مولاناہدایت الرحمان بلوچ
بدھ 2 جولائی 2025 20:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کی بندش نے بلوچستان کے عوام کو بدترین معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلے سے نہ صرف روزگار کے مواقع ختم ہو رہے ہیں بلکہ خطے میں غربت، بیروزگاری اور سماجی بے چینی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گوادرچمن سمیت اکثرسرحدی اضلاع میں عوام کی معیشت بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہیاور اس بندش کے اثرات صرف اقتصادی نہیں بلکہ سماجی اور نفسیاتی سطح پر بھی انتہائی منفی پڑ رہے ہیں۔تربت میں بارڈر ٹریڈ کی بحالی کے لیے حق دووجماعت اسلامی اوردیگرپارٹیوں کی احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔بارڈر ٹریڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے بلوچستان میں پائیدار امن و خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ہم اپنے جائز روزگار تجارت کے حصول کے لئے قانونی طور پر دھرنے پر بیٹھے پرامن لوگوں کے خلاف ریاستی غنڈہ گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں کوفوری رہاکریں اگر ذمہ داران کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیاتوحق دوتحریک وجماعت اسلامی تو مکران بھر میں دھرنے دینے پرمجبورہوں گے۔انہوں نے گزشتہ شب کیچ کے دھرنے شرکائ پر ہولیس گردی اور حق دو تحریک وجماعت اسلامی کے ذمہ داران کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپنے جائز روزگار کے حصول کے لئے احتجاج میں بیٹھے پرامن دھرنا شرکائ پر رات کی تاریکی میں کریک ڈاؤن کرنا اور کارکنان کو گرفتار کرنا ضلعی انتظامیہ اور ریاستی اداروں کی بوکھلاہٹ کو عیاں کرتا ہے۔ انتظامیہ اور اداروں کی طاقت صرف لوگوں پر تشدد کے لئے ہی استعمال ہوتی ہے مگر لوگوں کو روزگارامن ترقی مہیا کرنے لئے یہ طاقت نظر نہیں آتی تمام گرفتار ذمہ داران و کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.