بٹگرام، شاہراہِ ریشم اور تھاکوٹ میں ندی نالوں پرغیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بدھ 2 جولائی 2025 21:20

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد سعید نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹگرام کے سٹاف اور سول ڈیفنس رضاکاروں کے ہمراہ تھاکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مین شاہراہِ ریشم کے دونوں اطراف اور ندی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام تعمیرات مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔مقامی افراد ،عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹ یونین بٹگرام کے ذمہ داران نےضلعی انتظامیہ بٹگرام کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا شکریہ ادا کیا۔