ھ*سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کی تربیت کا عمل جاری

بدھ 2 جولائی 2025 21:25

۲ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس میں بچوں کی تربیت کا عمل جاری ہے ، بدھ کے روز نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تائیکوانڈو، فٹبال ، اتھلیٹکس، ٹینس ، سوئمنگ ویگر سمر سپورٹس کیمپس میں5سی19سال تک کے کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں ،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے سمر سپورٹس کیمپس میں تربیت کے معیار کا جائزہ لیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کوچز کو کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں تائی کوانڈو کیمپ میں کوچز نے بچوں کو ڈیفنس کے طریقے سکھائے،کوچز رئیس الرحمن اور شمائلہ نذیر 50سے زائد بچوں کو تربیت دے رہے ہیں ،کوچز نے سٹیمنا مضبوط کرنے کے ساتھ جسمانی ایکسرسائز کروائی ،فٹبال کیمپ پنجاب سٹیڈیم میں ننھے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کو کوچز نے ٹریننگ کروائی ہے ، بچوں کو جسمانی ایکسرسائز اوررننگ کروائی گئی ،کوچز شہزاد اصغر، محمد حفیظ اور شبانہ تبسم نے گول کرنے کے طریقے سکھائے،پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کو ایکسرسائز کروائی گئیں،کھلاڑیوں کے درمیان اتھلیٹکس کے مقابلے کروائے گئے ،ٹینس کیمپ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو ریکٹ کے ساتھ ٹینس بال ہٹ کرنے کے طریقے سکھائے،کوچز مشاق احمد، عمران بھٹی اور الیاس نے کھلاڑیوں کو جسمانی ایکسرسائز بھی کروائی،پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ کے سمر کیمپ میں ننھے کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے ، کوچز نے بچوں کو سٹارٹ اپ اور فنشنگ کے طریقے سکھائے ۔

متعلقہ عنوان :